بنوں، موٹر سائیکل سواروں نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا

منگل 22 مئی 2018 23:31

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) بنوں ڈیرہ روڈ پر موٹر سائیکل سواروں نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا فائرنگ سے ڈرائیور زخمی ہوکر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایاگیا اطلاعات کے مطابق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کلاس ون آفیسر فرید اللہ شاہ سکنہ غوریوالہ سرکاری گاڑی میں گھر جا رہے تھے کہ راستے میںواقع نارے پل کے قریب موٹر سائیکل سواروں نے ان کی گاڑی پر آندھا دھوند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ای ٹی او فرید اللہ شاہ موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ڈرائیور مغل آ یاز ولد ممتازگولیوں کا نشانہ بن کر زخمی ہو گئے لاش اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں منتقل کیا گیا آخری اطلاعات تک واقعہ کی عداوت معلوم نہ ہو سکی ۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں