بنوں پی کے 88میں اُمیدواروں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

اقوام منڈان نے اپنا امیدوار ، اپنا جھنڈا اور انتخابی منشور کا فیصلہ کرلیا

پیر 25 جون 2018 22:32

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) حلقہ پی کے 88میں اُمیدواروں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی اقوام منڈان نے اپنا امیدوار ، اپنا جھنڈا اور انتخابی منشور کا فیصلہ کر لیا گزشتہ روز ملک خوشدل خان کے جرگہ ہال پر اقوام منڈان کا گرینڈ جرگہ ہوا جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے جرگہ صدر ملک مقبول خان ، ملک اکبر علی خان ، نثار خان ایڈووکیٹ ،اقبال جدون ،ملک حاجی فراز خان ، شیر محمد خان ایڈووکیٹ ، پیر گل منظور شاہ عرف گل پیر اور دیگر مشران نے کہا کہ حلقہ پی کے 88 سے اپنا متفقہ امیدوار ،جھنڈا اور منشور لائیں گے الیکشن میں قوم کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے اُنہوں نے کہا کہ علاقہ میں بجلی دستیاب نہیں ہے قوم ایک عرصہ سے لیڈر شپ سے محروم ہے جسکی وجہ سے ہمیں مختلف مشکلات درپیش ہیں تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین ہمارے لئے قابل احترام ہیں ہم اقوام ککی خوجڑی کو بھی اعتماد میں لیں گے بعد میں سیاسی جماعتوں کے قائدین سے بھی بات کی جائے گی گزشتہ چھ سال سے اقوام منڈان کو ویال کا مسئلہ درپیش ہے جسکی وجہ سے ہم فاقوں پر مجبور ہو رہے ہیں آب پاشی کے لئے پانی دستیاب نہیں ہے صوبائی و تحصیل و ڈسٹرکٹ ممبران نے ہماری مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی قوم کو حق حاصل ہے کہ ان سے حساب مانگیں مقررین نے کہا کہ گزشتہ 20 سالوں سے مخصوص شخصیت کو ووٹ دے رہے ہیں لیکن قوم کو تمام ضروریات زندگی سے محروم رکھا گیا ہے کسی کے ساتھ بات نہیں کی جائے گی کیونکہ 20، 25 سال میں ہمارے مطالبات پورے نہیں کئے گئے ہم مزید کسی کی غلامی بر داشت نہیں کریں گے جرگہ نے منڈان کے تین یونین کونسلوں کی سطح پر کمیٹی بنائی جو علاقہ میں انتخابی مہم چلائے گی یونین کونسل خواجہ مد منڈان سے ملک مقبول خان ، حاجی سعید نواز خان ، کریم داد خان ، اسحاق خان ، حاجی حسن علی خان ، گل خان ، شریف اللہ خان ، ہدایت اللہ اور منور زاد ، یونین کونسل کوثر فتح خیل سے ملک خوشدل خان ، رحمت اللہ خان ، حفیظ اللہ خان ، حبیب اللہ خان ، سپین ملک ، اصغر نواز خان ، حبیب خان ، حاجی جہانگیر اور دل نواز خان جبکہ یونین کونسل منڈان سے ملک منور خان ، دلاسہ خان ، پیر گل منظور شاہ ، ماسٹر خورشید خان ، ملک غلام ظہور خان ، اقبال خان ، مطیع اللہ خان ، حاجی شاہ نواز خان اور شاہ نراز خان شامل ہیں کمیٹی اراکین اپنے اپنے علاقوں میں اپنے امیدوار کیلئے الیکشن مہم آج سے شروع کریں گے اور اپنے علاقے کیلئے اپنے لیڈر کا چناؤ کرکے ہمیشہ کیلئے عوام کو مستقبل کی نسلوں کو غلامی سے نجات دلا ئیں گے ہماری تحریک کسی کے خلاف نہیں بلکہ اپنے ہی حقوق کے حصول اور علاقے کے مسائل کے بہتر طریقے سے حل اور زندگی کی سہولیات کی فراہمی کیلئے ایک فرد کا چناؤ ہے اس موقع پر شیر محمد خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ اگر قوم اگر متفق ہو کر ساتھ دیں تو میں آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کے لئے تیار ہوںمیرا کوئی ذاتی مقصد یا مفادات نہیں قوم کیلئے آگے آرہا ہوں ہماراایک ہی کوشش اور مقصد ہے کہ قوم کو لیڈر شپ مل سکیں۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں