عوام نے موقع دیا تو حلقہ کے حقوق مانگیں گے نہیں بلکہ چھین کر لیں گے، ڈاکٹر پیر صاحب زمان

اتوار 15 جولائی 2018 19:00

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جولائی2018ء) حلقہ پی کے 89 کے اُمیدوار ڈاکٹر پیر صاحب زمان نے کہا کہ عوام نے موقع دیا تو حلقہ کے حقوق مانگیں گے نہیں بلکہ چھین کر لیں گے اور جن لوگوں نے منتخب ہونے کے بعد ہمارے حقوق غصب کئے ہیں اُن کا 25 جولائی کو ووٹ کے ذریعے کڑا احتساب کریں اور ان کو بھاری اکثریت شکست دیکرنشان عبرت بنائیں ۔ وہ ملک دراز خان ، ملک سلیم خان ، ملک حنیف خان ، ملک اسلم خان ، مولانا راقیباز خان اور دیگر کے ہمراہ خنی کلہ بارکزئی میں انتخابی جلسہ سے خطاب کر رہے تھے ۔

اس موقع پر سینکڑوں افراد نے ڈاکٹر پیر صاحب زمان کی حمایت کا اعلان کیا قیام پاکستان سے یہاں سے منتخب ہونے والے نمائندوں نے تعصبانہ رویہ اپنائے رکھا اور میریان قوم کو ہر لحاظ سے بنیادی ضروریات سے محروم رکھا اور انہیں صرف ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے استعمال کیا گیا اور انہیں جائز حقوق نہیں دیئے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ ہم نے اور ہمارے آبائواجداد نے ہمیشہ بنوں کے عوام کی بے غرض خدمت کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے علاقہ کے عوام ہمارا سرمایہ ہے اور عوام کی طاقت کے ذریعے انتخابی دنگل میں اُترے ہیں اور اسی طاقت سے جیت کر دیکھائیں گے اور ایک دن آئے گا کہ جن لوگوں نے ہمارے حقوق پر ڈاکہ ڈالا اُن کے گریبانوں میں غریب عوام کے ہاتھ ہونگے ۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں