بنوں، زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم،تین افراد جاں بحق ،دو خواتین سمیت بارہ افراد شدید زخمی

ہوید میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ،تین زخمی

پیر 16 جولائی 2018 19:10

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) شمالی وزیرستان کی تحصیل بویا میں زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق دو خواتین سمیت بارہ افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ہوید میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق تین زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقہ بویا محمد خیل میں زمین کے تنازعے نے تین افراد کی جان لے لی دونوں فریقین کے درمیان عرصے سے زمین کا تنازعہ چلا آرہا تھا وقوعہ کے روز دونوں طرف سے تلخ کلامی کے بعد دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر کلہاڑیوں اور چھریوں سے وار کئے جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دو خواتین سمیت بارہ افراد شدید زخمی ہوئے۔

جاں بحق اور زخمیوں کو فوری طور پر میران شاہ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

زخمی ہونے والوں میں سے چند کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔تھانہ ہوید کی حدود میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور تین افراد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق تھانہ ہوید کی حدود میں حجرے میں موجود آفراد پر موٹر سائیکل سوار آگئے اور اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں مسمی گل فراز موقع پر جاں بحق جبکہ عصمت اللہ، مطیع اللہ اور محمد گل زخمی ہوگئے، ایک زخمی کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کر دیا گیا ہے تاحال وجہ عداوت معلوم نہ ہو سکی ہے آخری اطلاعات تک واقعہ کی رپورٹ درج نہیں جا سکی تھی۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں