بنوں ، پی کے 87 کی اہم شخصیات اے این پی میں شامل

پیر 16 جولائی 2018 23:51

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2018ء) حلقہ پی کے 87 کی اہم شخصیات خاندان سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہو گئے موسیٰ خیل ، بائیک خیل ، ولیگئی ، اواس خیل پیر با خیل کی اہم شخصیات نے اے این پی کے اُمیدوار حاجی تیمور باز خان ایڈووکیٹ کی حمایت کا اعلان کر دیا اس سلسلے میں بکر خیل موسیٰ خیل ولیگئی میں منعقدہ شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق سینیٹر حاجی باز محمد خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ سال 2013 سے حلقہ پی کے 87 کے عوام کے حقوق کو پامال کیا گیا حلقہ کے نام پر ایک ارب 79کروڑ روپے کا فنڈ لایا گیا لیکن اسے استعمال نہیں کیا گیا قوم اس کا حساب ضرور لے گی کیونکہ قوم نے نمائندے تھجوریاں بھرنے کیلئے منتخب نہیں کیا تھا انشاء اللہ احتساب کا عمل پچیس جولائی کے بعد شروع کیا جائے گا جب پچیس جولائی کا سورج کامیا بی کی نوید لیکر طلوع ہو گا روز بروز حلقہ پی کے 87 میں درجنوں خاندان مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہو کر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیںاس موقع پر موسیٰ خیل سے تعلق رکھنے والے حبیب ، ملک سیلاب ،حاجی نصیر ، زرین ، لطیف اللہ ، اور حاجی دو ست علی خان مرحوم کے خاندان ، عبید خیل موسیٰ خیل سے تعلق رکھنے والے عصمت اللہ ، کفایت اللہ اور وولیگئی سے تعلق رکھنے والے ، حمزہ علی خان اور ماسٹر نیاز علی خان نے خاندان و ساتھیوں سمیت مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو کر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیتی اختیار کر لی جلسہ سے عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری ناز علی خان ، ملک عدنان خان ، جوہر علی و دیگر نے بھی خطاب کیا قبل ازیں موسیٰ خیل ، بائیک خیل ، ولیگئی ، اواس خیل پیر با خیل کے مشران نے سابق سینیٹر حاجی باز محمد خان ایڈووکیٹ کو روایتی پگڑی پہنائی اور انتخابات میں ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں