میر علی میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ ، حوالدار سمیت دو جوان شہید

منگل 17 جولائی 2018 18:50

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) میر علی میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ کے نتیجے میں حوالدار سمیت دو جوان شہید ہو گئے واقعہ کی ذمہ داری کالعدم تنظیم اتحاد المجاہدین خراسان نیقبو ل کر لی، ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے علاقہ کم سروبی میں رزمک روڈ پر سیکورٹی فورسز کی گاڑی مامول کی گشت پر تھی کہ ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا جس میں حوالدار عزیزالرحمن شہید ہوگئے جبکہ سپاہی محمد اجمل زخمی ہوگیا جسے ملٹری کمبائنڈ ہسپتال بنوں منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے دھماکے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے سکیورٹی فورسز کے جوان جیپ میں جا رہے تھے کہ نامعلوم شدت پسندوں کی جانب سے سڑک کے اوپر ریموٹ کنٹرول بارودی موادپہلے ہی نصب کیا تھا جو زوردار دھماکے سے پھٹنے کے نتیجے میں دو اہلکار شہید ہو گئے واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کر دی کالعدم تحریک طالبان اتحاد المجاہدین خراسان گروپ نے شمالی وزیرستان میں گزشتہ دنوں ہونے والے ٹارگٹ کلنگ جس میں دو افراد کو قتل کیا گیا تھا اور سکیورٹی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے اس سے پہلے ایم ایم اے بنوں حلقہ پی کے 89کے اُمیدوار ملک شیرین مالک اور قومی اسمبلی کے امیدوار اکرم خان درانی پر ہونے والے موٹر سائیکل بم حملے کی ذمہ داری بھی اتحاد المجاہدین نے قبول کی تھی ۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں