جے یوآئی (ف)اورپی ٹی آئی انتخابات سے پہلے دھاندلی کیلئے اقدامات کررہے ہیں، یاسمین صفدر

بدھ 18 جولائی 2018 18:25

بنوں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) این اے 35سے پی پی پی کی نامزدامیدواریاسمین صفدرنے کہاہے کہ 25جولائی کے انتخابات سے پہلے جے یوآئی (ف)اورپاکستان تحریک انصاف دھاندلی کیلئے اقدامات کررہے ہیں،خواتین کوووٹ ڈالنے کے حق سے محروم کرنے کیلئے ملااورخان خوانین مذاکرات کررہے ہیں،انتخابات میں غیرقانونی اقدامات کے خلاف عدالت سے رجوع کرونگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارارنہوں بدھ کوپریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ یاسمین صفدرنے کہاکہ انسانی حقوق ،غیرسرکاری تنظیموں کے نمائندے بنوں کادورہ کرکے صورتحال سے الیکشن کمیشن کوآگاہ کریں۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن دھاندلی کی روک تھام کیلئے تسلی بخش اقدامات کرے۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں