بنوں، پی کے 90کے تین بڑے خاندانوں نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی

قومی نشست پر عمران خان اور پی کے 90پر ملک عدنان خان کی حمایت کا اعلان

جمعہ 20 جولائی 2018 20:09

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2018ء) حلقہ پی کے 90کے تین بڑے خاندانوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی انتخابات میں قومی نشست پر عمران خان اور پی کے 90پر ملک عدنان خان کی حمایت کا اعلان کردیا آئندہ ماہ اگست میں سابق وزیر اعلیٰ اکرم خان درانی آڈیالہ جیل میں ہونگے حلقہ پی کے 90کے علاقوں حاجی آباد فاطمہ خیل،طلب شاہ بازار احمد خان اور سوکڑی میں شمولیتی تقریبات سے پی کے 90امیدوار ملک عدنان خان ،ڈسٹرکٹ کونسلر ملک شکیل خان ،سفیان خان،یونس خان اور حاجی مقصود شاہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق وفاقی وزیر و وزیر اعلیٰ اکرم خان درانی نے اپنی دور وفاقی وزارت میں 95ارب روپے کی کرپشن کی جس کے خلاف نیشنل احتساب بیورو میں ریفرنس تیار ہو چکا ہے اسی طرح پانچ سال میں انہوں نے 27کروڑ روپے گاڑی کے بلوں کی مد میں نکالے ہیں انشاء اللہ وہ بہت جلد اڈیالہ جیل میں نواز شریف کے ساتھ ہونگے انہوں نے کہا کہ عمران خان واحد لیڈر ہیں جنہوں نے اپنے جیب بھرنے کی بجائے کرپٹ لوگوں کے خلاف جدوجہد کی اور منتخب وزیر اعظم کو پہلے گھر اور اب جیل بھیج دیا ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں مثالی حکومت کی بغیر سفارش اور رشوت کے 57ہزار لوگوں کی میرٹ کی بنیاد پر روزگار دیا اسی طرح صحت کے شعبے میں بھی اصلاحات کی اور غریب لوگوں کیلئے سستا علاج متعارف کروایا یہی وجہ ہے کہ پورے ملک میں لوگ پی ٹی آئی حکومت کی مثالیں دے رہی ہے اور لوگ جوق درجوق پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ قومیں بہتر طرز تعلیم سے ترقی کر تی ہیں جو کہ پاکستان پر60سالوں سے قابض ٹولے نہیں کیا اب انشاء اللہ آئندہ وزیر اعظم عمران خان منتخب ہونگے اور ملک و قوم کی ترقی کیلئے بہتر طرز حکمرانی کریں گے ۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں