اکرم خان درانی پر دسویں روز دوسرا حملہ ، گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،اکرم خان درانی محفوظ رہے

گولی گاڑی کے سامنے والی شیشے پر لگی ،گاڑی بلٹ پروف ہونے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا

اتوار 22 جولائی 2018 15:50

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) جے یو آ ئی کے سابق وفاقی وزیر اکرم خان درانی پر دسویں روز دوسرا حملہ ، گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی اکرم خان درانی محفوظ رہے ذرائع کے مطابق بنوں تھانہ بسیہ خیل کی حدود علاقہ مندوری میں متحدہ مجلس عمل کے سابق وفاقی وزیر این اے 35 اور پی کے 90 کے اُمیدوار اکرم خان درانی اپنے کارکنوں کے ہمراہ انتخابی مہم میں مصروف تھے کہ ان کی گاڑی پر نامعلوم آفراد نے نامعلوم سمت سے فائرنگ کر دی اور گولی گاڑی کے سامنے والی شیشے پرجا لگی ہے تاہم گاڑی بلٹ پروف ہونے کی وجہ سے کسی قسم کی جانی نقصان نہیں ہوئی اور اکرم خان درانی حملہ میں محفوظ رہے ذرائع بتا رہے ہیں کہ فائرنگ کے وقت اکرم خان درانی اپنی گاڑی میں موجود نہیں تھے حملہ کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے جوائنٹ آ پریشن شروع کر دی واقعہ کے فوری بعد اکرم خان درانی نے اپنا انتخابی مہم جاری رکھا حالیہ انتخابی مہم کے دوران جمعیت علماء اسلام کے اُمیدواروں پر یہ تیسرا حملہ ہے اس سے پہلے حلقہ پی کے 89 میں متحدہ مجلس عمل کے اُمیدوار ملک شیرین مالک پر غوڑہ بکاخیل میں جبکہ علاقہ ہوید میں اکرم خان دُرانی کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ ہوا تھا دونوں دھماکوں میں مجموعی طور پر چار آفراد جاں بحق جبکہ چار پولیس اہلکاروں، خواتین و بچوں سمیت 65 آفراد زخمی ہوئے تھے۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں