بنوں،37 اے ایس آئیزکی سب انسپکٹر کے عہدے پرترقی دیدی گئی

منگل 14 اگست 2018 00:02

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2018ء) ڈی آئی جی بنوں نے 37 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دیدی تاہم بیشتر آفسران کی ترقی مختلف کورسز مکمل کرنے سے مشروط کردی ،گزشتہ روز ریجنل پولیس آفیسر بنوں رینج محمدکریم خان کی صدارت میں ڈیپارٹمینٹل پروموش کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈی پی او بنوں ڈاکٹر خرم راشید خان ، ڈی پی او لکی مروت آصف گوہر سمیت دیگر آفسران موجود تھے اس موقع پر 37 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کی انٹرویو اور ریکارڈ چیک کیا گیاان اے ایس آئیز میں بنوں اور لکی مروت کے رضاء اللہ ، سعید نواز ،خالد زمان ، شیر مست خان ، عبداللہ خان ، سردار علی ، حبیب الرحمن ، عبدالمجید ، سرتاج جہان ، فداء اللہ ، عبدالصبور خان ، سعداللہ ، برکت اللہ ، ہدایت اللہ ، گل محمد ، ساجد خان ، رستم خان ، کامران علی شاہ ، عبدالصمد ، میرصاحب خان ، اسلام نور ، نیاز محمد ، قمرزمان ، غلام محمد ، محمد عظیم شاہ ، شاکر اللہ ، محمد ظاہر شاہ ، شفیع اللہ ، محمد آیاز ، عامر جان ، رحمت اللہ ، محمد نواز ، غلام صبور ، محبت خان ، غوث اللہ ، فرید خان اور غنی رحمن شامل ہیں جنہیں سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے تاہم ان آفسران میں بیشتر مختلف کورسز سے رہ گئے ہیں جن کی ترقی مذکورہ کورسز مکمل کرنے سے مشروط کردی گئی ہیں جونہی یہ کورسز مکمل کریں گے انہیں سب انسپکٹر قرار دیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں