محکمہ گیس بنوں کی مبینہ کرپشن کے خلاف سوشل میڈیا پر تحریک شروع

ْنئے گیس کنکشن پر مقررہ فیس کے علاوہ صارفین سے بھاری رشوت کا مطالبہ کیا جا تا ہے ،صارفین

جمعرات 16 اگست 2018 21:28

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) محکمہ گیس بنوں کی مبینہ کرپشن کے خلاف سوشل میڈیا پر تحریک شروع ہو گئی نئے گیس کنکشن پر مقررہ فیس کے علاوہ صارفین سے بھاری رشوت کا مطالبہ کیا جا تا ہے تفصیلات کے مطابق بنوں کے شہریوں نے سوشل میڈیا پر پر ایک تحریک شروع کی ہے کہ محکمہ سو ئی گیس آفس ضلع بنوں میں کرپشن، رشوت ستانی کھل عام عروج پر ہے ایک عام گھریلو کنکشن کے لیے کو ئی بھی صارف اپلائی کرتا ہے تو پہلے مرحلے سے لیکر میڑ کنکشن تک کئی خرچہ پانی کے نام پر غنڈہ ٹیکس لیا جاتا ہے داخلہ فارم فری ہے جسکے کو ئی چارجز نہیں جس کے لیئے اُسے کئی دفعہ دفتر کے چکر لگا نے ہو تے ہیں تو آفس والے طرح طرح کے بہانے کرتے ہے کہ سسٹم خراب ہے کبھی بجلی نہیں کبھی کہتے ہے کہ پرنٹر کام نہیں کر رہا حتی کے آخر میں مسکرا کر کہتا ہے کہ صوبت تو دو گے پھر سائل مجبور ہوکر کچھ پیسے دیکر اُسے درخواست فارم ملتا ہے سائل ایک سال تک پاگلوں کے طرح انتظار کر تا ہے کیونکہ ایک سال سے پہلے گیس کنکشن کیلئے اپلائی نہیں ہو تا ان کا کہنا ہے کہ گھریلو کنکشن کا داخلہ فیس 6ہزار روپے ہے جبکہ سائل سے ایڈمشن فیس کے نام پر دس ہزار روے مانگے جاتے ہیں کچھ جو غریب ہو تے وہ اُسکے ساتھ چیڑ چھاڑ یا منت کرکے آٹھ ہزار پر بات ہوجاتی ہے جبکہ فوری کنکشز پر منہ مانگی رقم وصول کرتے ہیں آفس والے کہتے ہیں کہ ہم ہیڈ آفس سے آپکا ڈیمانڈ نو ٹس جلدی نکال لینگے اور آپکا گیس کنکشن جلد از جلد کرا دینگے جب سائل رشوت دیتا ہے تو کسی کو تین مہینے میں کسی کو چار مہینے میں ڈیمانڈ نوٹس مل جاتا ہے رقم کے مطابق اور جو غریب ہوتا ہے جسکا بس نہیں ہوتا رشوت دینے کا وہ سالوں تک انتظار کرتا ہے ان کا کہنا ہے کہ ہر مرحلے پر الگ الگ رشوت کا مطالبہ کیا جاتا ہے جب تمام مراحل طے کئے جاتے ہیں پائپ لائن بچھانے اور میٹر فراہمی پر 5سے 10ہزار روپے وصول کئے جا تے ہیں اس سلسلے میں نوجوانوں کی طرف سے ایک منظم تحریک شروع کی گئی ہے تاکہ بنوں کے شہریوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی کو اعلیٰ حکام تک پہنچا یا جا سکے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ گیس عملے کو یہاں سے تبدیل کرکے ان کے خلاف انکوائری مقرر کی جائے ۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں