بنوں بیوٹی فکیشن منصوبے میں آبنوشی کی پائپ لائن بچھائے بغیر سڑک پر تعمیراتی میٹریل ڈال دیا گیا

شہریوں کی بار بار یاد دہانی کے باوجود کوئی شنوائی نہ ہوئی پانی کی ترسیل کا معاملہ اٹک گیا

جمعرات 16 اگست 2018 21:28

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) بنوں بیوٹی فکیشن منصوبے میں آبنوشی کی پائپ لائن بچھائے بغیر سڑک پر تعمیراتی میٹریل ڈال دیا گیا شہریوں کی بار بار یاد دہانی کے باوجود کوئی شنوائی نہ ہوئی پانی کی ترسیل کا معاملہ اٹک گیا تفصیلات کے مطابق بنوں شہر میں ایک ارب روپے کی خطیر رقم سے بیوٹی فکیشن منصوبے پر کام جاری ہے جس میں سڑکوں کی نئے سرے سے تعمیر بھی شامل ہے جس کیلئے سڑک کی تعمیر سے پہلے آبنوشی کی پرانی پائپ لائن اکھاڑ دی گئی تھی تاکہ نئی سڑک کے ساتھ نئی پائپ لائن بچھائی جا سکے مگر اب ٹھیکیداروں کی جانب سے سڑکوں پر تعمیراتی میٹریل ڈال دی گئی ہے مگر پائپ لائن نہیں بچھایا گیا جس کی وجہ سے پانی کی ترسیل نہیں ہو گی شہریوں کا کہنا ہے کہ عوام کے ٹیکس سے اکٹھے ہونے والے اربوں روپے خرچ کرکے یہ سڑکیں بنائی جا رہی ہے اگر اسفالٹ سے قبل سڑک میں آبنوشی کی پائپ لائن نہ بچھائی گئی تو اس پائپ لائن کیلئے دوبارہ سڑک اکھاڑنی پڑے گی جس سے عوام کے ٹیکس کا پیسہ ضائع ہوگا جو کہ ان ٹھیکیداروں کی ذمہ داری ہو گی انہوں نے کہا کہ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر سڑک میں اسفالٹ ڈالنے سے پہلے آبنوشی کی پائپ لائن بچھائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں