بنوں ،ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف ختم نبوت کا احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 17 اگست 2018 23:40

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) ہالینڈ میں حضور ؐ کی شان میں گستاخی کرنے کی کوشش اور ان کے خاکے بنانے کے مقابلے کے خلاف بنوں میں ختم نبوت کے زیر اہتمام ختم نبوت چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے قاری سید طیب شاہ بخاری ، شیعب شاہ بخاری و دیگر نے کہا کہ پاکستانی حکمرانوں میں ایمان نام کی کوئی چیز نہیں ہالینڈ جس ناپاک جسارت کا مظاہرہ کر رہا ہے اس سے پوری دنیا کے مسلمانوں کی دل آزاری ہو رہی ہے لیکن افسوس کہ ہمارے حکمرانوں کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہالینڈ کے سفیر کو ملک بدر کرے اور ان کے ساتھ تمام سفارتی تعلقات منقطع کرے اور تمام اسلامی ممالک بھی ہالینڈ کے ساتھ روابط ختم کریںاُنہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ہالینڈ کے جملہ مصنوعات کی بائیکاٹ کریں تاکہ ان کو معاشی نقصان سے دوچار کیا جا سکے ۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں