شمالی وزیرستان کے بڑے تجارتی مرکز میں فروٹ اینڈویجیٹیبل مارکیٹ کا افتتاح

جمعہ 17 اگست 2018 23:42

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) شمالی وزیر ستان کے بڑے تجارتی مرکز میں فروٹ اینڈ ویجیٹیبل مارکیٹ کا افتتاح کر دیا گیا تجارتی مرکز کو پورے ملک کیلئے فائدہ مند قرار دے دیا گیا گزشتہ روز شمالی وزیر ستان درپہ خیل کے مقام پرواقع بڑے تجارتی مرکز فروٹ اینڈ ویجیٹل مارکٹ میں افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں پاک فوج کے کرنل عاصم ،ڈپٹی کمشنر شمالی وزیر ستان محمد آیاز اور اتمانزئی مشران نے شرکت کی تقریب سے ڈپٹی کمشنر شمالی وزیر ستان محمد آیاز ،کرنل عاصم اور دیگر مشران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیر ستان کا فروٹ اینڈ ویجیٹبل مارکیٹ پورے ملک میں بڑا تجارتی مرکز ہے جہاں سے مقامی پیداوار ٹماٹر ،پیاز اور سبزی سمیت افغانستان سے آنے والے میوہ جات سپلائی ہوتی ہے جس کا فائدہ پورے ملک کو پہنچتا ہے جس سے نہ صرف شمالی وزیر ستان بلکہ ملحقہ علاقہ جات بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہونگے انہوں نے کہا کہ شمالی وزیر ستان میں ضرب عضب سے قبل بھی نا مساعد حالات کے باوجود تاجروں نے تجارت رکھی اور یہاں سے عالمی سطح پر سپلائی کی جاتی تھی اسی طرح اب تاجر برادری امن و امان کی صورتحال میں مزید اپنی کوششیں جاری رکھیں گے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد آیاز نے باقاعدہ طور فروٹ اینڈ ویجٹیبل مارکیٹ کا افتتاح کیا اتمانزئی مشران نے پاک فوج اور پولٹیکل انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا اور اس تجارتی مرکز کو امن و امان اور تجارت کیلئے خوش آئندہ قرار دے دیا ۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں