بنوں ، ہالینڈ میں حضورؐ کی شان میں گستاخی کرنے کی کوشش کیخلاف احتجاجی مظاہرے

اتوار 19 اگست 2018 21:00

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) ہالینڈ میں حضورؐ کی شان میں گستاخی کرنے کی کوشش اور ان کے خاکے بنانے کے مقابلے کے خلاف بنوں میں ختم نبوت بنو ںتاجر تنظیموںاہلسنت والجماعت اور مدرسہ معارف القرن غلہ منڈی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور احتجاجی ریلی نکالی گئی ان میں ایک ریلی غلہ منڈی سے شروع ہوئی اور بنوں پریس کلب پہنچی جہاں روڈ کو بلا ک کر کے احتجاج کیا جبکہ دوسری ریلی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ختم نبوت کے شیدائی راہنما حافظ عبدالستار شاہ بخاری، ڈسٹرکٹ خطیب مفتی عبدالغنی ،مرکزی تنظیم تاجران صدر ملک سلیم الرحمن ٹریڈ کے صدر شاہ وزیر خان،مولانا فضل الرحمن برکزئی،ٹرانسپورٹ کے صدر ملک نیک دراز خان ، انجمن تاجران کے سنئیر نائب صدر گل پیر اہلسنت جماعت کے امیر مفتی امین اللہ ، ناظم ختم نبوت بنوں مولانا سید طیب شاہ بخاری ، شعیب شاہ بخاری اور اہلسنت کے فنانس سکریٹری حافظ احسان اللہ خان نے کہا کہ پاکستانی حکمرانوں میں ایمان نام کی کوئی چیز نہیں ہالینڈ جس ناپاک جسارت کا مظاہرہ کر رہا ہے اس سے پوری دنیا کے مسلمانوں کی دل آزاری ہو رہی ہے لیکن افسوس کہ ہمارے حکمرانوں کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہالینڈ کے سفیر کو ملک بدر کرے اور ان کے ساتھ تمام سفارتی تعلقات منقطع کرے اور تمام اسلامی ممالک بھی ہالینڈ کے ساتھ روابط ختم کرے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ہالینڈ کے جملہ مصنوعات کی بائیکاٹ کریں تاکہ ان کو معاشی نقصان سے دوچار کیا جا سکے اس موقع پر ہالینڈ اور مغربی ممالک کے خلاف نعرہ بازی کی گئی ۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں