بنوں پولیس کی کارروائی، ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے سرغنہ سمیت 7 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

پیر 20 اگست 2018 22:05

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) بنوں پولیس نے ڈاکیتی راہزنی کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے سرغنہ سمیت 7 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار کرلئے ملزمان سے چوری کی موٹرکار ، تین موٹر سائیکلیں اور دیگر دستاویزات برآمد کرلی گئی ڈی ایس پی صدر خالد عثمان نے ایس ایچ او ٹاؤن شپ انعام اللہ گنڈا پور اور ایس ایچ او بسیہ خیل امجد حسین کے ہمراہ میڈیا کے سامنے ملزمان پیش کرتے ہوئے بتایا کہ کئی روز سے علاقہ میں ڈاکیتی راہزنی کی مسلح وارداتوں میں اضافہ ہوگیا تھا جس پر ڈی پی او بنوں ڈاکٹر خرم رشید کی ہدایت پر انوسٹی گیشن سٹاف ہمراہ ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے چیلنج سمجھ کر جدید زاویوں سے اصل ملزمان گروہ تک رسائی حاصل کرلی اور بسیہ خیل و ٹاؤن شپ کے حدود میں وارداتوں میں مطلوب ملزمان گروہ کے سرغنہ طاہر عرف خطرناک اامیر ولد گلین ساکن موچی خیل میرعلی ، جہانزیب ولد نور سدے جان ساکن کرم کوٹ بورا خیل شمالی وزیرستان ، شاہین اللہ ولد خوڑا میر ساکن زیرکی میرعلی ، سلطان خان ولد کرامت خان ، رسول نواز ولد تل نواز ، عبدالعزیز ولد نوروز ساکنان عیسوڑی میر علی شمالی وزیرستان اور نیاز خان ولد دین فراز ساکن بورا خیل موچی خیل میر علی کو گرفتار کرکے وارداتوں میں استعمال ہونے والی موٹر کار،4 عدد کلاشنکوف ، 1 عدد پستول مختلف بور کے سینکڑوں کارتوس ، 15 عدد میگزین ، 2 عدد موبائل سیٹس ، شناختی کارڈز اور دیگر سامان برآمد کرلیا جبکہ چوری شدہ 3 موٹرسائیکلیں بھی برآمد کرلی گئی ہیں اٴْنہوں نے کہا کہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے جن سے اہم انکشافات کی اٴْمید ہے۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں