پانی بحران خاتمے کیلئے تعلیمی بورڈ بنوں کا ایک دن کی تنخواہ ڈیمز فنڈ میں دینے کا اعلان

ہفتہ 15 ستمبر 2018 13:03

پانی بحران خاتمے کیلئے تعلیمی بورڈ بنوں کا ایک دن کی تنخواہ ڈیمز فنڈ میں دینے کا اعلان
بنوں۔15 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2018ء) تعلیمی بورڈ بنوں کے ملازمین نے ایک دن کی تنخواہ چیف جسٹس ڈیم فنڈمیں جمع کرنے کا اعلان کردیا تعلیمی بورڈ بنوں کے چیئرمین جہانداد خان مروت نے کہاکہ ملک میں پانی کی شدید قلت ہے جس سے نمٹنے کیلئے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور موجودہ حکومت نے جو لائحہ عمل طے کیاہے وہ قابل تحسین ہے پوری قوم ا س سلسلے میں حکومت اور چیف جسٹس کے ساتھ ہے آج اگر اس قومی مسئلے پر توجہ نہ دی گئی تو آئندہ آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کرینگی ‘ انہوں نے کہاکہ تعلیمی بورڈ بنوں تمام ملازمین کی ایک روز کی دیامیربھاشاہ ڈیم چیف جسٹس ڈیم فنڈ میں جمع کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں