ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے‘ملک خالد خان

منگل 18 ستمبر 2018 14:06

بنوں ۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے این اے 35 بنوں سے نامزد اٴْمیدوار مولانانسیم علی شاہ قومی اسمبلی کے ضمنی الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب کرایاجائیگا‘کیونکہ مولانہ نسیم علی شاہ ایک مخلص ، دیاندار امانت دار شخص ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار اپوزیشن لیڈر تحصیل ممبر ملک خالد خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ‘ انہوں نے کہاکہ انہیں اٴْمید ہے کہ 14اکتوبر کو حلقے کے لوگ ایک دفعہ پھر تحریک انصاف پر اعتماد کرتے ہوئے نسیم علی شاہ کو قومی اسمبلی کا ایم این اے منتخب کرینگے‘ مولانا نسیم علی شاہ کے خاندان نے پہلے بھی بنوں کے عوام کی خدمت کی ہے اورمنتخب ہوکر ضلع بنوں میں تعلیم ، بجلی ، آبنوشی ، صحت ، نوجوان کیلئے روزگار اور بنوں میں ترقیاتی کاموں کا جھال بچھائینگے اور70سال سے ترقیاتی کاموں سے محروم ضلع بنوں کو ایک ماڈل ٹاون بنائینگے۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں