پاکستان تحریک انصاف سٹی کے صدر سرحد اللہ سرحدی کی والدہ ماجدہ بقضائے الہی انتقال کر گئی

جمعرات 20 ستمبر 2018 20:14

بنو ں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف سٹی کے صدر سرحد اللہ سرحدی کی والدہ ماجدہ بقضائے الہی انتقال کر گئی اس کا نماز جنازہ حسن خیل جعفر خان میں ادا کی گئی مرحومہ کے جنازے میں سیاسی قائدین کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی پریس کلب بنوں کے ایک تعزیتی اجلاس میں صدر محمد عالم خان ، سیکرٹری احسان اللہ خٹک، منظور الدین ، عبدالمنان عادل ، حاجی ریاض خان ، عنایت اللہ ، کریم اللہ خان ، اقبال حسرت، محمد سہیل خان ، حاجی عمر زمان ، نعمان خان ، نیاز علی شاہ ، عبدالسلام بیتاب ، محبوب الرحمن چئیرمین ، نصیب زاہد وزیر، زاہد محمد ، جمال قمر، نصر اللہ خان ،عنایت خٹک ، عمردیاز و دیگر نے سرحد اللہ سرحدی کی والدہ کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی ۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں