بنوں:8محرم الحرام کا ماتمی جلوس پولیس کی سخت سیکورٹی میں اختتام پذیر ہو گیا

جمعرات 20 ستمبر 2018 20:14

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2018ء) بنوں8محرم الحرام کا ماتمی جلوس پولیس کی سخت سیکورٹی میں اختتام پذیر ہو گیا جبکہ دسویں محرم کا جلوس آج امام بارگاہ حسنیہ سے برآمد ہوگا ڈی پی او یاسر خان آفریدی کا ماتمی جلوس کے موقعہ پر مختلف روٹس اور ناکہ بندی پوائنٹس کاتفصیلی دورہ کیا ڈی پی او بنوں کے ہدایت پر ایڈیشنل ایس پی توحید خان گنڈاپور،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر عقیق حسین اور ڈی ایس پی کینٹ مراد خان، تھانہ سٹی کے ایس ایچ او ارشد خان، لائن آفیسر گل محمد خان ، انچارج امام بارگاہ حسینہ انسپکٹر زمان شاہ کی نگرانی میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جلوس والی گزرگاہوں کو پہلے بم ڈسپوزل اسکوارڈ کے عملہ کے ذریعے کلئیر کرایا گیا تھا جبکہ جلوس کے راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی اس کے علاوہ جلوس کی نگرانی کیلئے تمام روٹس پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر یاسر خان آفریدی نے ماتمی جلوسوں کے دوران سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جہاں اُنہوں نے جوانوں پر زور دیا کہ اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی سے سرانجام دیں کیونکہ جوانوں کی معمولی غفلت سے بڑا سانحہ رونما ہوسکتا ہے لہذا اس سلسلے میں ہم کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے اس موقع پر پاک فوج کی جانب سے مقامی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو مکمل سپورٹ دی جا رہی ہے تاکہ محرم الحرام پر امن طور پر اختتام پذیر ہو سکے

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں