حکومت نے ابتداء ہی میں سے ایسے اقدامات اٹھانا شروع کر دیئے ہیں جس کے باعث عوامی مقبولیت ختم ہو گئی ہے ، اکرم خان درانی

بنوں کو ہم نے بنوں بنایا ، مزید ترقی دینے کے لئے کوشاں رہیں گے ، سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا کا جرگے سے خطاب

ہفتہ 22 ستمبر 2018 19:09

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) سابق وزیر اعلیٰ اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کمزور اور اس کے لئے اپوزیشن اتنا مضبوط ہے کہ وہ اسانی سے حکومت نہیں چلا سکیں گے ویسے بھی حکومت نے ابتداء ہی میں سے ایسے اقدامات اٹھانا شروع کر دیئے ہیں جس کے باعث عوامی مقبولیت ختم ہو گئی ہے ، اور ان کے ساتھ عوام کی ہمدردیاں ختم ہو رہی ہیں ،ہم نے روز اول سے عوامی فلاح کو ہی مقدم رکھا ہے اور یہی وجہ سے اج اقتدار میں نہ ہونے کے باجود عوام کے کام کر رہے ہیں اور عوام کا ہم پر اعتماد بھی ہے عوام نے حالیہ انتخابات میں بھی ہم پر اعتماد کیا ہے اور ہمیں کامیاب کرایا ہے لیکن ہمیں کسی اور نے ہرایا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیزن خیل قبائل کے گرینڈ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ملک اسحاق خان وزیر نے پوری قوم کی طرف سے ان کے فرزند زاہد درانی کی حمایت کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ ملک میں امریکہ کی ایما ء پر جمہوریت کے ساتھ مذاق جاری ہے اور حالیہ حکومت بھی انتہائی کمزور بنائی گئی ہے کہ وہ امریکہ کی محتاج ہو انہوں نے کہا کہ حالیہ عام انتخابات میں عوام ہمیں ووٹ دے چکے ہیں لیکن نادیدہ قوتوں نے ہمیں ہرایا ہے اور نتائیج تبدیل کئے گئے فارم 45 کسی کو نہیں دیاگیا اس کے علاوہ فارم 45 اور فارم 46میں بھی واضح فرق ہے اور اب جو فیصلہ ہوا ہے کہ حلقے کھولے جائیں گے اس میں ہم نے 35کو کھولنے کی درخواست کی ہے پھر پتہ چل جائے گا کہ عوام کی حقیقی مینڈیٹ کے ساتھ کیسا مذاق کیا گیا ہے اور ہمارا دعویٰ ہے اگر غیر جانبدار شفا ف انتخابات کئے گئے تو ضمنی انتخابات میں زاہد درانی کے ایک لاکھ 15ہزار سے زیادہ ووٹ ہوں گے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو یہود یوں اور قادیانیوں نے سپورٹ کیا ہے اور اس بات کو ثبوت قادیانیوں کے بیرون ملک اجتماع نے ثابت کیا کہ جس میں قادیانیوں نے اس بات پر اسرار کیا ہے کہ ہم نے عمران کی مدد کی اب ان کو ہمارے مدد کرنی چاہئے اور عمران نے اس کے جواب میں معاشی کونسل کا سربراہ قادیانی کو لگایا تھا جو عوام کی طاقت اور احتجاجج کے سامنے نہیں ٹھہر سکا لیکن وہ کاغذوں میں تو ہٹا دیا گیا لیکن عملی طور پر اب بھی کونسل کے کام وہی چلا رہا ہے انہوں نے کہا کہ بنوں کو ہم نے بنوں بنایا ہے اور انشاء اللہ اس کو مزید ترقی دینے کے لئے کوشاں ہے اور عوام کو معاشی لحاظ سے مستحکم کرنے کے لئے منصوبہ بندی کی یہاں کے عوام معاشی لحاظ سے مستحکم ہوں گے تو ان کے ادھے سے زیادہ مسائل خود حل ہوں گے انہوں نے پی پی پی کے ڈویژنل صدر ایم پی اے شیر اعظم وزیر اور ملک اسحاق خان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پی پی پی کی جانب سے بیزن خیل گرینڈ جرگہ سے کی طرف سے ایم ایم اے کی حمایت کا اعلان کیا ،

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں