بنوں، 14اکتوبر کو حق اور سچ کی فتح اور قوم زیادتیوں کا بھرپور انداز سے ووٹ کی طاقت سے حساب لینگے، زاہد اکرم خان درانی

قوم کی تقدیرمغربی تبدیلی سے نہیں بلکہ علماء کرام کی دُعائوں اورخدمت سے بدلتی ہے،بنوں کی تعمیر وترقی کیلئے جے یو آئی اور درانی خاندان کی جدوجہد سے ہی یہاں کے عوام خوشخالی کی زندگی بسر کررہے ہیں،این اے 35 ایم ایم اے کے اُمیدوار

اتوار 23 ستمبر 2018 20:00

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2018ء) این اے 35 ایم ایم اے کے اُمیدوار زاہد اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ 14اکتوبر کو حق اور سچ کی فتح اور قوم زیادتیوں کا بھرپور انداز سے ووٹ کی طاقت سے حساب لینگے قوم کی تقدیرمغربی تبدیلی سے نہیں بلکہ علماء کرام کی دُعائوں اورخدمت سے بدلتی ہے بنوں کی تعمیر وترقی کیلئے جے یو آئی اور درانی خاندان کی جدوجہد سے ہی یہاں کے عوام خوشخالی کی زندگی بسر کررہے ہیں ضلع بنوں کی 60سالہ محرومیوں کا ازالہ صرف پانچ سالہ دور حکومت میں ممکن بنایا سینکڑوں تعلیمی ادارے ہسپتالوں کا قیام اور زندگی کی تمام بنیادی سہولیات ایک ہی ضلع کے اندر میسر کی گئی جو جے یو آئی کا کارنامہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈومیل میں منعقد جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ملک احسان خان شمس قمر قریشی ملک ناصر گل خان سمیت دیگر مشران نے بھی خطاب کیا زاہد اکرم خان درانی نے کہا کہ ہمارے کردار اور علماء پر انگلی اُٹھانے والے سن لے 14اکتوبر کو اقوام بنوں عزت کی پگڑی جمعیت علماء اسلام کو دینگے کیونکہ نان نہاد تبدیلی کے دعویداروں نے صرف دھرنوں کی سیاست کی اور ابھی 45دن حکومت کے پورے ہوچکے ہیں مگر گرائونڈ پر عملی طور پر کچھ بھی نظر نہیں آرہا گذشتہ پانچ سالہ دور میںبنوں کے ساتھ بہت زیاتیاں کی گئی اور یہاں کے حقوق نوشہرہ منتقل کئے گئے جبکہ ترقی اور اربوں روپے فنڈز منظوری کے نام پر یہاں کے عوام کو دھوکہ دیا گیا انہوں نے کہا کہ 25جولائی کو عام انتخابات میں جس انداز سے لاڈلے کیلئے ملک کے اندر کیا گیا اور جس انداز سے دھاندلی کی گئی تاریخ میں یاد رکھا جائیگا اب اگر دوبارہ ضمنی الیکشن میں دھاندلی کی کوشش کی گئی تو جماعت کے کارکن موجود ہونگے ہم نے ہمیشہ جمہوری انداز سے سیاست کی اور قوم کی خدمت میں کوئی کسر باقی نہیںچھوڑی قومی سطح کے منصوبوں کیلئے والد محترم اکرم خان درانی نے اربوں روپے کا فنڈز میاں نواز شریف سے منظور کرایا جس کے تحت بنوں ائرپورٹ باران ڈیم سمیت دیگر منصوبوں پر کاماب بھی جاری ہے لیکن ہمارے مقابلے میں تحریک انصاف نے کوئی میگاہ پراجیکٹ منظور نہیں کیا جس سے یہاں کے عوام کو سخت مایوس کیا اب ضمنی الیکشن میں دوبارہ عوام کو دھوکہ دینے کیلئے میدان میں آئے ہیں مگر ضلع بنوں کے عوام 14اکتوبر کو جعلی تبدیلی کو بنی گالا میںدفن کرکے بنوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیو ں کا حساب ووٹ کی طاقت سے لینگے اور کتاب کا بھرپور ساتھ دیں گے ۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں