بنوں: جے یو آئی (س) کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا شفقت اللہ حقانی عہدے سے مستعفی

پیر 24 ستمبر 2018 19:47

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) جے یو آئی (س) بنوں کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا شفقت اللہ حقانی عہدے سے مستعفی ہوگئے استعفیٰ ذاتی مصروفیات کی بناء پر دے رہا ہوں جمعیت علماء اسلام (سمیع الحق ) بنوں کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا شفقت اللہ حقانی نے میڈیا کو بتایا کہ ہمارا روحانی باپ اور قائد مولانا سمیع الحق ہے جس کے نقش قدم پر چل کر ہم نے دین اسلام کی سربلندی اور جمعیت کا پیغام گھر گھر تک پہنچایا ہے اور بنوں میں جماعت کی فعالیت اور مضبوط بنانے کیلئے کردار ادا کیا ہے تاہم ذاتی گھریلو مصروفیات کی وجہ سے مزید پارٹی کے اس اہم عہدے پر کام نہیں کرسکتا اور ضلعی جنرل سیکرٹری کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں تاہم پارٹی کیلئے ایک عام کارکن کی حیثیت سے کام کرتا رہونگا

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں