بنوں کے رہائشی اورپولیس لائن بنوں میں ہیڈکانسٹیبل عبدالرحمن نے کینسر مرض میں مبتلا بیوی کی علاج کیلئے امداد کی اپیل کردی

ڈی جی ہیلتھ پچھلے کئی مہینوںسے ہمیں میڈیکل بورڈ کیلئے بلاتے ہیں اور میڈیکل بورڈ کے ارکان خود موجود نہیں ہوتے ،حکومت نوٹس لیں،عبدالرحمان

بدھ 26 ستمبر 2018 19:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) بنوں کے رہائشی اورپولیس لائن بنوں میں ہیڈکانسٹیبل عبدالرحمن نے کینسر مرض میں مبتلا بیوی کی علاج کیلئے وزیرعلیٰ خیبرپختونخوامحمودخان،صوبائی وزیرصحت، آئی جی پولیس اوردیگرمخیرحضرات سے مالی تعاون کی اپیل کی ہے ۔

(جاری ہے)

پشاورپریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ ڈھائی سالوں سے میری بیوی کینسرمرض میں مبتلا ہے عمرزیادہ ہونے کی وجہ سے شوکت خانم ہسپتال میں بھی داخلہ نہ مل سکاجس علاج پرائیویٹ ہسپتالوں سے ابھی بھی جاری ہے انہوں نے کہا کہ میں نے بیوی کی علاج معالجے کیلئی20لاکھ روپے کی جائیدادبھیجنے سمیت محکمہ پولیس سے بھی تین لاکھ روپے کی مالی معاونت کی درخواست کی ہے انہوں نے کہا کہ دو سال پہلے بینورہسپتال بنوں سے اپنی بیوی کی علاج معالجے کی ایک لاکھ 37ہزار کابل بنایاجس کاآئی جی پولیس سے تصدیق کے بعد ڈی جی ہیلتھ کو بھیجا گیا لیکن ایک سال گزرنے کے بعدڈی جی ہیلتھ نے میرے درخواست کو فنانس ڈیپارٹمنٹ بھیجااور انہوں نے چھ مہینوں کے بعد دوبارہ ڈی جی ہیلتھ کومارک کیاانہوں نے کہاکہ اب ڈی جی ہیلتھ پچھلے کئی مہینوںسے ہمیں میڈیکل بورڈ کیلئے بلاتے ہیں لیکن اتنے دور سے اپنی بیوی اور بچوں سمیت آکر ہزاروں روپے ہوٹلوں میں خرچ کرلیتے ہیں لیکن میڈیکل بورڈ والے موجود نہیں ہوتے ہیںانہوں نے کہا کہ میں انتہائی مقروض ہو چکا ہوں اور پشاور کو بار بار بلانے سے مزید مقروض ہو رہا ہوں انہوں نے متعلقہ حکا م سے ڈی جی ہیلتھ کی جانب سے تاخیری خربوں کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں