بنو ںمیں کلین اینڈ گر ین پا کستان مہم بھر پور طر یقے سے جا ری

جمعرات 18 اکتوبر 2018 22:39

بنوں۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) وزیر اعظم پا کستان عمران خا ن کی ہدایت کے مطا بق ملک بھر کی طر ح بنو ںمیں بھی کلین اینڈ گر ین پا کستان مہم بھر پور طر یقے سے جا ری ہے۔ واٹر اینڈ سینیٹشن سر و سز کمپنی بنو ں کے زیر نگرانی مہم کی کا میا بی کیلئے کا م رواں ہے۔ واٹر اینڈ سینیٹشن سر وسز کمپنی بنو ں کی جا نب سے بنو ں شہر کے ان تما م مقا ما ت جو کمپنی کے دائر ہ کا ر میں آتے ہیں صفا ئی کے خصو صی انتظا ما ت روزانہ کی بنیا د پر کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

شہر کے تمام مقا ما ت سے کو ڑا بر وقت صا ف کر نے، کو ڑے کو تلف کر نے اور شہر کی سڑ کو ں، گلیو ں اور با زاروں کی صفا ئی کے ساتھ ساتھ ڈبلیو ایس ایس پی بنو ں کی جا نب سے شہر یو ں کو پینے کے صا ف پا نی کی فرا ہمی یقینی بنا نے کیلئے بھی اقداما ت کیے جا رہے ہیں۔ بنو ں شہر میں نکا سی آب کی نا لیو ن کی صفا ئی کیلئے بھی ڈبلیو ایس ایس سی بنو ں کا عملہ اپنی ذمہ داریا ں دن کے مختلف اوقا ت میں نبھا رہا ہے۔ کلین اینڈ گر ین پا کستان مہم کو کا میا ب بنا نے اور صفا ئی کے با رے میں عوامی شعو ر اجا گر کر نے کیلئے شہر میں ڈبلیو ایس ایس سی بنو ں کی جا نب سے واک کا انعقا د بھی کیا گیا ہے جس میں شا مل مختلف مکا تب فکر کے افراد نے عوام کو اس مہم کی افا دیت سے آگا ہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں