عوامی نیشنل پارٹی ضلع بنوں کا ضمنی انتخابات میں ثمر ہارون بلور ،سوات کے وقار احمد خان سمیت پشاور پی کے 71پر ممکنہ کامیابی پر خوشی کا اظہار

اتوار 21 اکتوبر 2018 19:30

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2018ء) عوامی نیشنل پارٹی ضلع بنوں نے ضمنی انتخابات میں ثمر ہارون بلور ،سوات کے وقار احمد خان سمیت پشاور پی کے 71پر ممکنہ کامیابی پر خوشی کا اظہارکیا ہے اے این پی کے ضلعی ترجمان انور خان با چا نے پارٹی کی طرف سے جاری کر دہ میں کہا ہے کہ اے این پی کے امیدواروں کی کامیابی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پر عوام کا عدم اعتماد ہے، تاریخ میں پہلی بار عوام نے دیکھا کہ برسر اقتدار جماعت کو دو ماہ کے اندر اندر ضمنی انتخابات میں شکست ہوئی ہارون بلور شہید کا انتقام ووٹرز نے پرچی کے ذریعے لے لیا ہے ثمر ہارون بلور سمیت سوات کے نو منتخب ایم پی سے وقار احمد خان کی جیت دراصل دہشت گردوں کی شکست ہے خیبر پختونخوا کے عوام نے اے این پی کو کامیاب کر کے امن پر مہر لگائی ہے اور اس بار عوامی نیشنل پارٹی اور گرینڈ اپوزیشن الائنس کے امیدواروں کی کامیابی پچیس جولائی کو ہونے والے انتخابات کی دھاندلی کا ثبوت ہے کہ وہ الیکشن نہیں بلکہ سیلیکشن ہوئی تھی الیکشن عوام نے 14 اکتوبر کو ثابت کیا حکومت اپنی ناقص کارکردگی کی وجہ سے دو ماہ میں ہی ایکسپوز ہو گئی ہے اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے علاقے میں کامیابی اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ پچیس جولائی کو ہونے والے انتخابات شفاف اور منصفانہ نہیں تھے۔

سید باسط گیلانی کوہاٹ

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں