بنوں،ٹھیکیدار کو ادائیگی نہ کرنے پر مقامی عدالت کا محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد قرق کرنے کا حکم

اتوار 21 اکتوبر 2018 19:30

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2018ء) ٹھیکیدار کو ادائیگی نہ کرنے پر مقامی عدالت نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد قرق کرنے کا حکم دے دیا تفصیلات کے مطابق مسمی جعفر شاہ کو سرکاری سکول کی ٹھیکہ ملا تھا سکول کی تعمیر مکمل کرنے کے بعد اس کو محکمہ کے حوالے کیا گیا اس دوران اسکیلیشن پالیسی کے مطابق ٹھیکیدار نے درخواست گزاری جس کی بنیاد پر محکمہ نے نظرثانی شدہ پی سی ون تیار کیا لیکن صوبائی حکومت نے اسکیلیشن کی مد میں ٹھیکیدار کو ادائیگی سے انکار کیا چنانچہ ٹھیکیدار نے سید حمود الرحمن ایڈوکیٹ اور فرمان وزیر ایڈوکیٹ کی وساطت سے سول جج نمبر 4 کی عدالت میں دعوی دائر کیا جوکہ عدالت نے ٹھیکیدار کے حق میں ڈگری کیا جس کے خلاف محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے ہائی کورٹ میں اپیل کی جو کہ ہائیکورٹ نے خارج کردی ہے محکمہ کی اپیل خارج کرنے کے بعد ٹھیکیدار نے عدالت میں اجراء کاروائی کیلئے درخواست گزاری جس کے نتیجے میں عدالت نے سی اینڈ ڈبلیو کی ملکیتی منقولہ وغیر منقولہ جائیداد جس میں محکمہ کی تین بنگلے اور تین گاڑیاں شامل ہیں کو قرق کرنے کا حکم جاری کیا ہے اس حکم کی تعمیل کیلئیعدالتی اہلکار نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی ملکیتی تینوں بنھلوں کو تالے لگا دیئے جبکہ گاڑیوں کا فوری سراغ نہ مل سکا۔

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں