بنوں میں بجلی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کاانعقاد

جمعہ 16 نومبر 2018 21:27

بنوں۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) بنوں کے علاقہ سوکڑی ضابطہ خان میںملک عرفان اللہ خان جرگہ ہال میں ظفر اللہ خان ایڈوکیٹ کی مدد سے بجلی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری منعقد کی گئی۔

(جاری ہے)

جس سے ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تھری عید نواز شیرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی سہولت اور بجلی کے مسائل کے ان کے دہلیز پر حل کرنے کیلئے اس قسم کی کھلی کچہریاں مستقبل میں بھی منعقد کی جائیں گی تاکہ عوام کو دفتروں کے چکر نہ کاٹنے پڑیں ۔

کھلی کچہری میں عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور متعدد لوگوں نے اس موقع پر بخوشی پیسکو ایس ڈی او ز کو لاکھوں روپے کے بقایاجات بھی جمع کئے جبکہ اس دوران نئے میٹرز کیلئے درخواستیں بھی جمع کرائی گئیں ۔ ملک عرفان اللہ خان اور ظفر اللہ خان ایڈوکیٹ نے ڈپٹی کمشنر بنوں اور ان کی ٹیم کے گائوں میں آنے اور کھلی کچہری منعقد کرکے مسائل حل کرنے کیلئے اس اقدام پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں