بنوںڈومیل میں غیرقانونی بجلی استعمال کرنے پر چھ ٹرانسفارمراتاردئیے گئے

جمعہ 16 نومبر 2018 21:27

بنوں۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ون طارق سلیم نے پیسکو اور پولیس افسران کے ہمراہ علاقہ ڈومیل میں 6 عدد ایسے ٹرانسفارمر جن سے ٹیوب ویلز اور کمرشل بجلی استعمال ہورہی تھی اور جن سے سالہا سالوں سے حکومت کو پیسے جمع نہیں ہورہے تھے کو اتروادیا جبکہ کچھ شہریوں نے اس پر موقع پر پیسکو افسران کو 3لاکھ 50ہزار روپے، بقایاجات کی مد میں بھی جمع کردیئے ۔

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں