بنوں،واپڈا پیسکو کو ادائیگی نہ کرنے والے صارفین کی بجلی سپلائی منقطع کریں

منگل 20 نومبر 2018 23:22

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2018ء) واپڈا پیسکو کو ادائیگی نہ کرنے والے صارفین کی بجلی سپلائی منقطع کریں، آپریشن کو کامیاب بنانے ذمہ داروں کے ساتھ بجلی چوری کی روک تھام ریکوری اور کنڈے جات ہٹا کران کے خلاف کاروائی کی جائے کو تاہی کی صورت میں یاغلط کام کرکے بہتر رزلٹ نہ دینے کے خلاف ایکشن لیں گے چیف ایگزیکٹو پیسکو ڈاکٹر امجد خان کے صدارت میںبنوں سرکل میں ایکسنز کانفرنس منعقد ہوا ایس ای واپڈا نوراللہ خان ڈی سی ایم نادر ولی خان جی سی گریڈکسٹرکیشن ایڈیشنل ایس ای سرداراسلم خان گنڈہ پور ایکسن بنوں ون شان حیدر آفریدی ایکسن پیسکو ٹو اسد جان ایکسن ٹانک نادر زمان کنڈی ایکسن پیسکو لکی مروت عمران خان ایکسین پیسکو ڈیرہ سٹی ون ملک حفیظ ایکسن پیسکورورل ڈویژن ڈیرہ سیدرحمن پیسکو کرک نیاز علی خان ایکسین 132کے وی گریڈسٹیشن ناصر زمان آفریدی سرکل سپرٹنڈنٹ بشیر احمد مروت ہائیڈرویونین انفارمیشن سیکرٹری عمرعلی خان شریک ہوئے چیف ایگزیکٹو پیسکو ڈاکٹر امجد خان نے کہا کہ اپریشن کو کامیاب بنانے کیلئے اپنے اپنے ذمہ داروں کے ساتھ انڈسیریلکمرشل ڈیفلٹر صارفین سے زیادہ سے زیادہ وصولیاں کرے بجلی چوری کی روک تھام ان کے خلاف کاروائی کریں لائن لاسیز کو کنٹرول کیا جائے اور نومبر دسمبر کیلئے ریکوری میں بہتری لائیں کوتاہی غلط کام بہتر رزلٹ نہ دینے والے آفیسر اور ملازمین کے خلاف ایکشن لیا جائے گا

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں