ڈسٹرکٹ کونسل بنوں کا اے ڈی پی اجلاس ، ڈی سی کے رویہ پرشدید تنقید

منگل 20 نومبر 2018 23:23

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2018ء) ڈسٹرکٹ کونسل اجلاس میں کونسلروں نے واپڈا بجلی ریکوری کے حوالے سے ڈی سی کے رویہ پرشدید تنقید ، ڈی سی سرکاری ملازم ہے اور ان کو کوئی اختیار نہیں کہ وہ واپڈا کے لئے ریکوری کرے جس انداز سے یہ لوگ عوام سے ٹرانسفامر اتار رہے ہیں یہ سب غیر قانونی ہے واپڈا کا حق ہے کہ وہ عوام سے بجلی کی مد میں ریکوری کرے لیکن وہ بھی ایک طریقہ کار کے تحت کریں عوام کو اشتعال دلانی کی جو کوشش کی جا رہی ہے وہ نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے ڈی سی اگر واقعی بجلی کے صورت حال کو ٹھیک کرنے میں سنجیدہ ہے تو وہ عوامی نمائندوں کو ساتھ بٹھا کر ایک فارمولے کے تحت یہ معاملہ حل کر سکتے ہیں ڈی سی بنوں کے مثبت کاموں کی پورے بنوں نے کل بھی تعریف کی ہے اور اج بھی کرتے ہیں، کونسل کے ارکان کا اظہار خیال، کونسل نے متفقہ طور پر اے ڈی پی کی منظوری بھی دے دی تفصیلات کا مطابق ڈسٹرکٹ کونسل بنوں کا اے ڈی پی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت کنوینر پیر منیر شاہ نے کی اور ضلع ناظم عرفان درانی خصوصی طور پر موجود تھے اس موقع پر کونسل کے ارکان ولی آیاز خان ایڈوکیٹ، نادیہ خان ، سید کمال شاہ اور ملک شیر بہادر خان نے کہا کہ بنوں میں واپڈا کے بقایاجات کی ریکوری کے حوالے سے جو ہنگامہ جاری ہے وہ تشویش کے قابل ہے اور جس انداز سے ڈی سی بنوں اس میں خود کو ملوث کر رہے ہیں وہ بنوں کے عوام کے لئے تکلیف دہ بات ہے اس لئے کہ بنوں کے عوام نے ڈی سی بنوں کو حد سے زیادہ عزت اور احترام دیا ہے لیکن واپڈا کے معاملے میں وہ واپڈا کے لئے وہ کردار ادا کر رہے ہیں جو نہیں کرنا چاہئے ان کو چاہئے کہ وہ عوام کے ٹیکسوں کے پیسوں سے سرکاری ملازم ہیں ان کو عوام کو ساتھ دینا چاہئے اس کے علاوہ ان کی عدلیہ کے حوالے سے باتیں بھی ٹھیک نہیں ملک حشمت علی خان نے کہا کہ ڈی سی کے حوالے سے ہمیں ڈی سی کے خدمات کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے انہوں نے بنوں کے لئے بہت کچھ کیا ہے اس موقع پر ملک زوہب خان نے ہسپتالوں کے حالت زار پر کونسل کے ارکان کی توجہ دلائی اور اس کو درست کرنے کا مطالبہ کیا خصوصی طور پر زنانہ ہسپتال کے حالت کی پر زور مذمت کی سمندر خان اور ملک جاوید خان جانی خیل نے ایوان سے تحصیل بکا خیل کے حوالے سے قرار داد منظور کرائی کہ ہمیں نئے تحصیل کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا ہے انتظامیہ سروے کر کے معلوم کرے کہ ہمارے علاقہ کے عوام کیا چاہتے ہیں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں پرانے تحصیل میں رکھا جائے اس موقع پر کونسل کے ارکان کی طرف سے مختلف محکموں میں جمع کئے گئے اے ڈی پی سکیموں کی منظور کی حوالے سے کنوینر نے منظور ی کے لئے پیش کیا تمام ایوان نے متفقہ طور پر اس کی منظوری دی

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں