ضلع بنوں میں واپڈا کے بقایاجات کی ادائیگی کو سہل بنانے کیلئے ایک مربوط اور قا بل ِ عمل طریقہ کار وضع

بدھ 12 دسمبر 2018 20:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) ضلع بنوں میں واپڈا کے بقایاجات کی ادائیگی کو سہل بنانے کیلئے ایک مربوط اور قا بل ِ عمل طریقہ کار وضع کیا گیا ہے تاکہ بجلی کی مد میں بقایاجات کی ادائیگی ہر صورت ممکن بنا کر واپڈا اور عوام کے درمیان مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کئے جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے تحصیل ککی بلڈنگ میں بجلی سے متعلق منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بنوں کامران خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ون طارق سلیم ، ایس ڈی او واپڈا ککی سرکل و دیگر انتظامی آفسران بھی موجود تھے اس موقع پر عوام کے مسائل سے آگاہی حاصل کرنے کے بعد ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے کہا کہ عوام کے مشکلات اور ان کے جائز مطالبات کو ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے کھلی کچہریوں کا انعقاد جاری رکھا جائیگا تاکہ بقایاجات کی وصولی کے ساتھ ساتھ لوگوں کوملک کی ترقی سے متعلق آگاہی بھی حاصل ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ واپڈا کے بقایاجات کی مد میں ضلع بنوں میں اب تک 49ملین روپے سرکاری خزانے میں جمع کئے گئے ہیں جبکہ میٹرز لگانے اور کنڈا کلچر کے خاتمے کیلئے ریونیو سٹاف کی مدد سے گائوں گائوں جرگے اور کھلی کچہریاں کر رہے ہیں جس کا مقصد عوام میں شعور اور آگاہی لانا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں