پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن ضلع بنوں کی نو منتخب کابینہ نے حلف اٹھالیا

بدھ 16 جنوری 2019 19:18

بنوں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن ضلع بنوں کی نو منتخب کابینہ نے حلف اٹھالیا، حلف برداری کی تقریب ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال بنوں میں منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ممبر بی او جی ڈاکٹر عبدالمجید خان،میڈیکل ڈائریکٹر وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال ڈاکٹر تواب گل شاہ،میڈیکل ڈائریکٹر ہاسپیٹل ڈاکٹر قاضی فیاض الدین،ڈاکٹر ثناء اللہ،بی او جی ممبر ڈاکٹر زینت شاہ ،صدر پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن بنوں ملک سعید خان،جنرل سیکرٹری راحت اللہ قریشی،نائب صدر شعیب فرید،پیرامیڈیکس کے صوبائی نائب صدر افسر زمان،قیصر خان،صدر آئی ٹی سٹاف عبدالصمد علی شاہ،کلیم اللہ خان ڈی ایچ او لکی مروت،اسفندیار خان صدر کے جی این ودیگر مقررین نے کہا کہ پیرا میڈیکس کے مسائل کے حل کیلئے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا، پیرامیڈکس کے مطالبات جلد حل کئے جائیں گے، ڈاکٹرز،پیرامیڈیکس،نرسنگ سٹاف سب ایک خاندان کی طرح ہیں اور پیرامیڈیکس ہسپتالوں کا نظام چلانے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ہم پیرامیڈیکس کیلئے سنز کوٹہ سمیت ان کے تمام جائز مطالبات کی حمایت کرتے ہیں ڈاکٹر مجید خان نے کہا کہ پیرامیڈیکس کو انشاء اللہ29جنوری کو پشاور میں اسمبلی ہائوس کے سامنے دھرنا دینے کی ضرورت نہیں رہے گی کیونکہ ہم نے صوبائی وزیر صحت سے پیرامیڈیکس کے مطالبات کے سلسلے میں ملاقات کی ہے اورصوبائی وزیر صحت ڈاکٹر ہشام خان پیرامیڈیکس کے مطالبات اور مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہیں اس موقع پر پیرا میڈیکس ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر ملک سعید خان اور صوبائی نائب صدر ڈاکٹر آفسر زمان خان نے پیرامیڈیکس سٹاف کیلئے رائش کا انتظام کرنے،زنانہ ہسپتال میں کلاس فور اور پیرا میڈیکس کی کمی پوری کرنے،ادویات میں اضافے،رسک الائونس کی منظوری، ون ٹائم پروموشن،ہیلتھ کیئر کمیشن کونسل اور پیرامیڈیکس کے مطالبات سے آگاہ کیا قبل ازیں نو منتخب کابینہ کے عہدیداروں نے حلف لیاا ور عوام کی خدمت کیلئے دن رات خدمت کا عہد کرتے ہوئے مریضوں کو ہسپتالوں میں صحت کی سہولیات پہنچانے کا عزم کیا۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں