سپین وام کے نئے تحصیلدار حبیب الرحمن نے چارج سنبھال لیا

جمعرات 17 جنوری 2019 22:37

بنوں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) سپین وام کے نئے تحصیلدار حبیب الرحمن نے چارج سنبھال لیا سپین وام پہنچنے پر عمائدین نے تحصیلدار حبیب الرحمن کا پرتپاک استقبال کیا اس موقع پر مسلم لیگ ن شمالی وزیرستان کے نائب صدر لیاقت علی خان ودیگر قبائلی عمائدین نے کہا کہ تحصیلدار حبیب الرحمن کے دوبارہ سپین وام میں تعیناتی سے وزیرستان کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ حبیب الرحمن اس سے قبل بھی بطور تحصیلدار سپین وام ایمانداری سے اپنے فرائض انجام دے چکے ہیں اور وزیرستان کے عوام کے مسائل حل کئے ہیں ہم اس مرتبہ بھی ان سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ دوبارہ تعیناتی کے بعد بھی وزیرستان کے عوام کی ضروریات کا خیال رکھیں گے با الخصوص وزیرستان میں سکولوں کو فعال کریں گے کیونکہ اس وقت وزیرستان کے لوگوں کو تعلیم کی اشد ضرورت ہے اور تعلیم کے ذریعے ہی علاقے میں امن اور ترقی کا دور شروع ہوگا حبیب الرحمن قبائلی روایات اور رسم ورواج سے بھی بخوبی واقف ہے اور سپین وام میں کام کرنے کا وسیع تجربہ بھی رکھتے ہیں اسلئے ان کی تعیناتی ہماری خوش قسمتی ہے ۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں