ڈپٹی چیئرمین ڈی آر سی صاحبزادہ شہاب الدین کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال بنوں کا دورہ

جمعرات 17 جنوری 2019 22:41

بنوں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) ڈپٹی چیئرمین ڈی آر سی صاحبزادہ شہاب الدین نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال بنوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بجلی تنازعہ پر فائرنگ اور لڑائی میں زخمی ہونے والے دائود شاہ اور ممند خیل قبائل کے افراد کی عیادت کی انہوں نے واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے فوری مداخلت کرکے مسئلے کا پر امن حل نکالنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ وزیر بنوچی آپس میں بھائی بھائی ہیں بجلی تنازعہ کے حل کیلئے مشران نے جو کردار ادا کیا ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں مذید کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہم سب کو چاہیئے کہ آپس کے معاملات اور تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کریں کیونکہ جنگوں کے بعد بھی فریقین مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر ہی تنازعات حل کرتے ہیں انہوں نے اپنی طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر ضلعی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے اپوزیشن لیڈر ملک گلباز خان،ضلعی نائب ناظم پیر منیر شاہ اور تحصیل کونسلر پیر کمال شاہ نے بھی ہسپتال جاکر مریضوں کی خیریت دریافت کی اور واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں