بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل وین پر حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم حزب الاحرار نے قبول کرلی

منگل 12 فروری 2019 19:41

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2019ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل وین پر حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم حزب الاحرار نے قبول کرلی حملہ میں کل پانچ پولیس اہلکار جاں بحق دو راہگیر زخمی ہو ئے ہیںذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ پروا کی حدود ماہڑہ کے علاقے میں پولیس وین مامول کی گشت پر تھی کہ وہاں تاک میں بیٹھے مسلح افراد نے اُنہیں ایک تباہ کن حملے کا نشانہ بنایا حملے کی ذمہ داری ملک میں سرگرم شدت پسند تنظیم حزب الاحرار کے ترجمان ڈاکٹر عزیز یوسف زئی نے قبول کی ہے خیال رہے کہ یہ تنظیم اس سے پہلے کراچی و لاہور سمیت ملک کے حساس شہروں میں سیکیورٹی اداروں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرچکی ہے ۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں