بنوں، وزیراعلیٰ گورنر اور کور کمانڈر پشاورسے شمالی وزیرستان میںبے دردی سے قتل ہونے والے خاصہ دار کے بیٹے اور بھتیجوںکا انصاف دلانے کا مطالبہ

بدھ 13 مارچ 2019 22:42

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2019ء) وزیراعلیٰ گورنر اور کور کمانڈر پشاورسے شمالی وزیرستان میںبے دردی سے قتل ہونے والے خاصہ دار کے بیٹے اور بھتیجوںکا انصاف دلانے کا مطالبہ ، شمالی وزیرستان ڈانڈے درپہ خیل کے رہائشی احسان اللہ ، صدیق اللہ اور عبداللہ نے بنوں پریس کلب آکر فریاد کرتے ہوئے بتایا کہ ہم اپنے سرکش دشمنوں کی وجہ سے اپنا گھر بھر چھوڑ کر آٹھارہ سال بنوں میں گزارے جب پاک فوج کی طرف سے آپریشن ہوا تو ہم پُرامن وزیرستان کو دیکھ کر اپنے علاقے میں واپس آئے لیکن ہمارے چار گھر اب بھی ان سرکش دشمنوں کے قبضے میں ہیںاُنہوں نے کہا کہ صدیق اللہ کے والد آراض گل جوکہ سرکاری خاصہ دار تھا 7 مارچ کے روز غلام خان روڈ نزد ڈانڈے درپہ خیل محمد نور دین چیک پوسٹ کے قریب مبینہ ملزمان سکندر ، سیف اللہ ، اصغر ، ظاہر اللہ نے اختر محمد اور نیک زالی کے کہنے پراُنہیں موٹرکار تلے روند ڈالا جس کے بعد گاڑی سے اُتر کر اُنہیں چُریوں اور کلہاڑی سے پے درپے وار کرکے موت کے گھاٹ اُتارا جوکہ ظلم و زیادتی کی انتہا ہے اور دہشت گردانہ اقدام ہے چونکہ آپریشن سے قبل وزیرستان میں گھر گھر قتل وغارت کی دشمنیاں ہیں اگر اس طرح ظالمانہ وارداتیں ہوتی رہی تو کوئی بھی وزیرستانی خود کو محفوظ تصور نہیں کرے گا اور نہ ہی پُرامن وزیرستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا ہم وزیراعلیٰ محمود خان ، گورنر شاہ فرمان ، کورکمانڈر پشاور ، کمشنر بنوں ڈویژن اور شمالی وزیرستان انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ خاصہ دارکے قتل کی درد ناک واقعہ میں ملوث مبینہ ملزمان کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دیں تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کئے جاسکیں اور دوسروں کیلئے عبرت کا باعث بنے

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں