بنوں، ٹی ایم اے ککی کی تجاوزات ہٹانے کے خلاف گرینڈ اپریشن شروع

منگل 19 مارچ 2019 23:01

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) ٹی ایم اے ککی نے تجاوزات ہٹانے کے خلاف گرینڈ اپریشن شروع کردیا شہر میں قائم غیر قانونی تعمیرات کو نوٹسز جاری کردیئے صفائی صورتحال بہتر بنانے کیلئے حکمت عملی ترتیب دیدی گئی گذشتہ روز تحصیل میونسپل آفیسر ککی یوسف خان کی قیادت میں لینڈ انسپکٹروبلڈنگ انسپکٹر ارشد امان خان سینیٹری سپروائزر عطاء المنیم نے بھاری پولیس نفری کے ہمراہ ٹی ایم اے ککی کی حدود میں غیر قانونی تجاوازت اور قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا اس دوران ککی شہر میں سڑکوں پر قبضہ جمانے والے تاجروں کو فوری طور پر سڑکیں چھوڑنے کی ہدایت دی اور قائم عمارتوں کو بھی نوٹس جاری کئے اپریشن کے دوران متعدد ریڑھیاں بھی قبضہ کرلئے گئے تحصیل میونسپل آفیسر یوسف خان نے تجاوزات آپریشن کے حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ صوبائی حکومت کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں ٹی ایم اے کی حدود میں تجاوزات کے خلاف اپریشن کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے جس میں کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائیگی ککی شہر کی صفائی کو بہتر بنانے اور نالوں کو صاف کرکے نکاس کا نظام درست رکھنے کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہے جو رزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ٹی ایم اے کو دینگے انہوں نے کہا کہ بیوٹیفکیشن منصوبے کے تحت ککی شہر میں کثیر فنڈز خرچ کردیا گیا ہے جس سے شہر کی کھنڈرت سڑکیں دوبارہ بنادی گئی ہے اب دوسرے مرحلے میں صوبائی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سولر سسٹم لگایا جارہا ہے جس سے ککی شہر کی تاریکی ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائیگی اور روشنیاں بحال ہونگی جس کیلئے ہم سب کو ملکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا لہذا جہاں بھی سرکاری زمین پر قبضہ یا تجاوزات ہونگے بلا امتیاز گرائے جائینگے انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے ککی شہریوں کو تمام میونسپل سروسز فراہمی میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی نہیں کرینگے بصورت دیگر غفلت کے مرتکب اہلکاران کو گھر بھیج دیا جائیگا

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں