یونیورسٹی آف سائنس ٹیکنالوجی بنوں میں کلچر کے نام پر محفل موسیقی کا اہتمام

فیسٹیول کے موقع پر ثقافتی اشیاء کے بجائے بیوٹی پالر کے اسٹال لگائے گئے جس پر تقریب کیلئے آ ئے ہوئے شرکاء نے تحفظات اور آفسوس کا اظہار

جمعہ 22 مارچ 2019 19:28

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) یونیورسٹی آف سائنس ٹیکنالوجی بنوں میں کلچر کے نام پر محفل موسیقی کا اہتمام ،فیسٹیول کے موقع پر ثقافتی اشیاء کے بجائے بیوٹی پالر کے اسٹال لگائے گئے جس پر تقریب کیلئے آ ئے ہوئے شرکاء نے تحفظات اور آفسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس فیسٹیول کو نوجوان نسل کی تباہی اور کلچر کے خاتمے کا سبب قرار دیا ،وائس آ ف سٹوڈنٹس سوسائٹی کے زیر اہتمام بنوں یونیورسٹی آئی ٹی کیمپس میں دو روزہ سپرنگ فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا جس میں بنوں کی ثقافت کو اُجاگر کرا نا تھا لیکن فیسٹیول میں مقامی سطح پر تیار ہونے والی ثقافتی اشیاء اور سوغات کی بجائے مختلف کمپنیوں کے کریم ، ٹوتھ پیسٹ ، چپس ، مشروبات کی بوتلیں ، پشتون ثقافت کے بر عکس زنانہ کپڑے ، مختلف کمپنیز کے شوز اور مصنوعات رکھی گئی تھی جبکہ لگائے گئے اسٹال لگانے والوں سے ہزاروں روپے فیس وصول کی گئی اسی طرح انٹری فیس کے ذریعے بھاری رقم جمع وصول کی گئی فیسٹیول کے ذریعے بنوں کی مقامی ثقافت کا مزاق اڑایا گیا کیونکہ فیسٹیول میں پشتون ثقافت سے منسلک اشیاء پگڑیاں ، چادر ، چوغا ، بنوال چپل (سا پلائی ) مقامی سوغات وغیرہ کہیں دکھائی نہیں دی جبکہ پشتون روایات کو پامال کرتے ہوئے محفل موسیقی کو سجایا گیا جس میں ناچ گانے کی بھر مار تھی اور ڈول کے بجائے ڈی جے ساونڈ سے کیمپس گونج اُٹھا جبکہ اس تقریب کو گرلز ہاسٹل کے ساتھ ہی منعقد کیا گیا تھا بنوں کے ہزاروں طلبہ اور نوجوانوں نے اپنی ثقافت سے لطف اندوز ہونے اور با خبر رہنے کیلئے شرکت کی مگر ان کو وہاں پر کچھ اور دکھائی اور محسوس ہونے لگا جس پر تحفظات کا اظہار کرتے ہو ئے شرکاء کا کہنا تھا کہ ہم جس مقصد کیلئے آ ئے تھے کہ فیسٹیول میں ہم اپنے آباء و اجداد کے زیر استعمال ہونے والی اشیاء کو اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے کہ اُنہوں نے اپنی زندگی کیسے گزاری کونسی اشیاء روز مرہ کے استعمال میں لائی تھی لیکن یہاں پر فیسٹیول میں ثقافت کو اُجاگر کرانے کی بجائے ہماری ثقافت کی دھجیاں اُڑائی گئی آئمہ مساجد نے بھی جمعہ کے خطبہ میں آئمہ مساجد نے بنوں یونیورسٹی میں ہونے والے اس فیسٹیول پر شدید تنقید کی کہ بنوں کے لوگ مہذب لوگ ہیں تعلیمی اداروں میںطلبہ و طالبات کی اسی طرح کی مشترکہ تقریبات غیر شرعی ہیں اس سے نوجوان نسل کے اخلاق بری طرح متاثر ہو تے ہیں ۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں