بنوں ،مدرسہ مال منڈی مدنی مسجدمیں سالانہ تعطیلات کے موقع پر تقریب کا انعقاد

پیر 22 اپریل 2019 18:07

بنوں ۔ 22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) دینی مدرسہ مال منڈی مدنی مسجدمیں سالانہ تعطیلات کے موقع پر تقریب منعقد کی گئی تقریب میں عملی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما حافظ مولانا عبدالستار شاہ بخاری اور ضلعی ناظم مولانا طیب شاہ نے مدرسہ ہذا کے طلباء میں عید کیلئے کپڑے تقسیم کئے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مدنی مسجد کا یہ مدرسہ عرصہ دراز سے حکومتی امداد کے بغیر غریب طلباء کو دین کا علم سیکھانے کے ساتھ ساتھ قرآن پاک بھی حفظ کرانے کا فریضہ انجام دے رہا ہے زیر تعلیم طلباء کو مفت رہائش،کھانے،کپڑے اور دیگر اشیاء روز مرہ مفت فراہم کئے جاتے ہیں کیونکہ ہمارا مقصد علم کی روشنی پھیلا اور دین عام کرنا ہے ملک وقوم کیلئے اچھے مسلمان شہری پیدا کرنا ہے اور یہ تمام فریضہ مخیر حضرات کے چندوں،زکوٰة اور امداد سے انجام دیا جاتا ہے اس موقع پر خصوصی دعا بھی کی گئی اور طلباء میں عید کے کپڑے تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں