بنوں تعلیمی بورڈ کی کارکردگی روز بروز بہتر ی کی طرف جاری ہے، ملک انعام دلاور

پیر 22 اپریل 2019 18:09

بنوں ۔ 22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) جمعیت علماء اسلام کے ضلع کونسلر ملک انعام دلاور نے بنوں تعلیمی بورڈ کے سلسلے میںمیڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاہے کہ بنوں تعلیمی بورڈ کی کارکردگی روز بروز بہتر ی کی طرف جاری ہے بنوں تعلیمی بورڈ کے چیئرمین نیک نوازخان جب سے چارج لیا ہے اس دن سے بنوں تعلیمی کو درپیش مسائل حل ہورہے ہیں اس موقع پر افنان خان مروت ،ملک آصفان خان مروت ،ملک نور آیاز و دیگر کا کہنا تھا کہ بنوں تعلیمی بورڈ کے چیئرمین نیک نواز خان ایک فرشناس آفیسر ہیں ان جسے شخصیات صدیوں میں ایک بار پید ہوتے ہیں اُنہوں نے تعلیمی بورڈ کے اصولوں پر کبھی بھی سودا بازی نہیں کی اُنہیں نقل کے خاتمے کیلئے بھر پور کوشش کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں