بنوں میں مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

پیر 22 اپریل 2019 18:09

بنوں ۔ 22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) بنوں میں مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے ذرائع کے مطابق تھانہ ڈومیل کی حدود میں واقع کلی خیل میں مسلح افراد نے گھر کے اندر اندھا دھند فائرنگ کرکے خاتون سمیت دو افراد کو قتل کردیا واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری پہنچی اور دونوں کی نعشیں مقامی ہسپتال پہنچادی گئیں آخری معلومات تک ایف آئی آر اور وجوہات معلوم کی جارہی تھیں۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں