بنوں،محکمہ جنگلات بنوں ڈویژن نے بلین ٹریز سونامی منصوبے میں کرپشن کے الزامات مسترد کردیئے

پیر 22 اپریل 2019 22:51

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2019ء) ) محکمہ جنگلات بنوں ڈویژن نے بلین ٹریز سونامی منصوبے میں کرپشن کے الزامات مسترد کردیئے ایم این اے زاہد اکرم دُرانی جن علاقوں میں گئے وہاں پہلے سے کمی تھی جس میں کوتاہی برتنے پر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف پہلے ہی کاروائی کی گئی ہے گزشتہ روز ڈویژنل فارسٹ آفیسر بنوں ڈویژن سید لطیف حسین شاہ نے اپنے دفتر میں میڈیا کو بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے بلین ٹریز سونامی منصوبہ شروع کیا جس پر سابق صوبائی حکومت سے اب تک ریکارڈ شجرکاری ہوئی اور یہ دنیا بھر کی قومیں سیٹلائٹ رپورٹ دیکھ کر اس سے قبل کے حالات سے موازنہ کرکے تسلیم کر چکی ہے کہ اس منصوبے کے بعد درختوں کے اُگائو کی شرح بہت زیادہ بڑھی ہے جس سے ماحولیات میں کافی حد تک تبدیلی آئی ہے گزشتہ روز بنوں کے ایم این اے زاہد اکرم دُرانی میڈیا کو لیکر اُن علاقوں میں گئے جہاں پہلے سے کمزور ی تھی اور اس سلسلے میں متعلقہ اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی بھی کی گئی ہے جن میں دو ملازمین کو ڈویژنل فارسٹ آفیسر ڈیرہ اور ڈویژنل فارسٹ آفیسر کوہاٹ کی انکوائری رپورٹ آنے کے بعد ملازمت سے فارغ بھی کردیا گیا ہے اس کے علاوہ دو اہم عہدیدار کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 2 لاکھ 25 ہزار روپے سے زائد کی رقم کی ریکوری کے احکامات جاری ہوئے ہیں انہی ملازمین نے یہ غلط فہمیاں پیدا کی ہیں اُنہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات کا کام ہی پودے لگانا ہے ایم این اے جن علاقوں میں گئے ہیں وہ تاحال امحکمہ کے زیر نگرانی ہے جس میں ہم وقتاً فوقتاً پودے لگاتے رہتے ہیں اگر ایم این اے اپنے دورے کے دوران مجھے بھی ساتھ لیکر جاتے تو تمام یونٹس کے ریکارڈ کے مطابق بریفنگ دیتا اور یہ غلط فہمی پیدا نہیں ہوتی اس وقت بنوں ڈویژن میں 106 یونٹس پر کام ہورہا ہے جس پر محکمہ جنگلات بنوں ڈویژن کے علاوہ بلین ٹریز سونامی پراجیکٹ کیلئے قائم مانیٹرنگ ٹیم بھی وقتاً فوقتاً معائنہ کرتی ہے جنہیں تسلی بخش قرار دیا گیا ہے سوائے چار پانچ یونٹس کے جن پر ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی گئی ہے اُنہوں نے کہا کہ 25 اپریل کو ممبران صوبائی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو ہم خوش آمدید کہیں گے جنہیں اب تک ہونے والی تمام کارکردگی رپورٹ پیش کریں گے

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں