بنوں، ڈپٹی کمشنر محمد علی اصغر کے اعزاز میں الوداعی تقریب کاانعقاد

منگل 23 اپریل 2019 18:58

بنوں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) تبدیل ہونے والے ڈپٹی کمشنر محمد علی اصغر بنوں سے پشاور روانہ ہوگئے، روانگی سے قبل ڈپٹی کمشنر دفتر سٹاف کی جانب سے ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کامران خان،اسسٹنٹ کمشنر شوذب عباس، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹو ہدایت اللہ،عبدالصمد سمیت ڈی سی دفترکے ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر ملازمین کی جان سے تبدیل ہونے والے ڈپٹی کمشنر محمد علی اصغر کو آفسران اور ملازمین کی جانب سے سوینئرز اور تحائف پیش کئے گئے بعد ازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تبدیل ہونے والے ڈپٹی کمشنر محمد علی اصغر نے کہا کہ میں نے اس سے پہلے بھی مختلف سٹیشنوں وقت گزارا ہے لیکن بنوں سے خوشگوار یادیں لے کرجارہا ہوں جتنی عزت مجھے بنوں سے ملی ہے اتنی عزت نہ تو پہلے کسی ضلع سے ملی ہے اور نہ ہی مستقبل میں کسی ضلع سے ملنے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بنوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن اور بیوٹی فیکیشن پراجیکٹ کی کامیابی میں جہاں بنوں پولیس،سی اینڈ ڈبلیو اور دوسرے محکموں کا تعاون رہا وہاں ڈی سی دفترکے ملازمین نے بھی دن رات ساتھ دیا ہمیں اکیڈمی میں دوران تربیت بتایا گیا تھا کہ جس قدر پرانے ضلع میں ڈیوٹی کروگے اتنا ہی سیکھنے کو موقع ملے گا اور بنوں جو کہ صوبے کا تاریخی ضلع ہے آج اس ضلع سے عملی طور پر بہت کچھ سیکھ کر جارہا ہوں بنوں کے عوام انتہائی مہمان نواز ہیں اورجتنا بنوں کے عوام کے بارے میں سنا تھا اس سے زیادہ بڑھ کر پایا بنوں سے عزتیں اور محبتیں سمیٹ کر جارہا ہوں اور بنوں سے حسین یادیں لے کر جارہا ہوں جسے میں زندگی بھر بھلا نہیں سکوں گا عوام کی یہ محبت دیکھ کر میری آنکھوں میں آنسو آتے ہیں اور میں جہاں بھی رہوں گا بنوں کے عوام کیلئے میرے دل اور دفتر کے دراوازے کھلے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں