بنوں، شہید اسسٹنٹ سب انسپکٹرعمران خان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

منگل اپریل 18:58

بنوں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) شہید پولیس اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں ڈی آئی جی عبداللہ خان ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر یاسر آفریدی ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شمالی وزیرستان کفایت اللہ وزیر ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عقیق حسین پولیس کے دیگر اعلی افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی شہید کا جنازہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنماء مولانا عبدالستار شاہ بخاری نے پڑھایا شہید پولیس اہلکار کو پولیس کے دستے نے سلامی دی بعد ازاں تدفین کیلئے آبائی گاؤں ظالم کلہ بڈہ منڈان منتقل کیا گیا ڈی پی او یاسر آفریدی نے اس موقع پر کہا کہ شہید عمران کو بدوران ڈیوٹی شہید کیا گیا ہے اور ہم نے تفتیش کے دوران کافی حد تک معلومات حاصل کی ہیں اُنہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی اُن کے بھائی کو ٹارگٹ کیا گیا ہے اس کی دشمنی بھی چلی آ رہی ہے لیکن واقعہ بدوران ڈیوٹی پیش آ یاہے جو کہ کھلی دہشت گردی ہے کیونکہ شہید بغرض چیکنگ پولیو ڈیوٹی بودین خیل ڈومیل روڈ پر موجود تھے اُن پر موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی نماز جنازہ کے وقت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر یاسر آفریدی نے شہید کے والد کو دلاسہ دیتے ہوئے کہا کہ اُن کا شہید بیٹا پوری قوم اور ریاست کا بیٹا ہے اور ریاست ہی اُن کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائے گی۔

بنوں شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments