بنوں،یونین آف ورکنگ جرنلسٹس کی کابینہ کے اجلاس کاانعقاد

منگل 23 اپریل 2019 18:58

بنوں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) نیشنل پریس کلب تحصیل میںیونین آف ورکنگ جرنلسٹس کی کابینہ کااجلاس زیر صدارت صدر محمد وسیم خان منعقد ہوا۔جس میں بنوں کے عوام کے مسائل ایوانوں تک پہنچانے اور فعال صحافیوں کو رکنیت دینے کا عزم کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سرپرست اعلیٰ میر محمد خان، سینئر نائب صدر عامر خان،نائب صدر گوہر وزیر ،جنرل سیکرٹری روفان خان ،جائنٹ سیکرٹری رفعت اللہ قریشی ،فنانس سیکرٹری قاسم احمد ،سیکرٹری اطلاعات ہدایت اللہ ،آفس سیکرٹری آفتاب و دیگر اراکین بھی شریک ہوئے اجلاس میں مختلف باتیں زیر غور لائی گئیں کابینہ کے عہدیداروں نے عزم کیا کہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹس کی کابینہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشش اور فعال صحافیوں کو رکنیت دے گی حقیقی معنوں میں صحافیوں کا جو کام ہے وہ ادا کرے گی صحافیوں کو میڈیا کالونی ،صحت کارڈ کی فہرست میں شامل کرنے اور فنڈز میں حصہ دینے کیلئے پشاور کے دورے پر بھی اتفاق کیا گیااُنہوں نے بنوں کے سابق ڈپٹی کمشنر محمد علی اصغر کی جانب سے بنوں شہر میں تجاوزا ت کے خلاف آپریشن اور بیوٹیفیکیشن کا منصوبہ کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ نئے ڈپٹی کمشنر بنوں عطاء الرحمن کے ساتھ بھی تجاوزات کے خاتمے اور بنوں کی ترقی کیلئے بھرپور تعاون کریں گے با الخصوص قبرستانوں پر کئے گئے قبضوں کی نشاندہی کریں گے اور قبرستان مافیا کی نشاندہی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں