, بنوں سٹی ون فیڈر پر سحری ،افطاری و تراویخ کے اوقات میں طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ، اہلیان علاقہ کی احتجاج کی دھمکی

جمعہ 17 مئی 2019 20:37

ذ بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2019ء) بنوں سٹی ون فیڈر پر سحری ،افطاری و تراویخ کے اوقات میں طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ،اقوام ہنجل نے واپڈا حکام اور ضلعی انتظامیہ کو 2دن کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے مسلح احتجاج کی دھمکی دے دی اس سلسلے میں گزشتہ روز اقوام ہنجل کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں علاقہ عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس سے اقوام ہنجل کے مشران حاجی محمد یسین حاجی نورداد خان حاجی نور خان حاجی سعداللہ جان حاجی فہیم خان و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سٹی ون فیڈر جسکے ساتھ علاقہ ہنجل سمیت دیگر کئی علاقے منسلک ہے پر 24گھنٹوں میں 22 گھنٹے تک لو ڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے خصوصاً سحری ،افطاری اور تراویخ کے اوقات میں بھی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے روزہ داروں کو سخت تکلیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے بار بار متعلقہ حکام کو یا د دہانی کے باوجود ہمارا مسئلہ جو کا توں ہے انہوں نے کہا کہ ہنجل سٹی ون فیڈر کے صارفین نے واپڈا حکام کے ساتھ کیے گیے وعدے کے مطابق تمام گھروں پر میٹر نصب کردیئے ہیں اور باقاعدگی سے بل بھی ادا کرتے ہیں لیکن پھر بھی وا پڈا حکام نے اپنا بجلی دینے کا وعدہ ایفا نہ کیا اور ہماری فیڈر پر ظالمانہ لوشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جا ری ہے جو ہم مذید برداشت نہیں کر سکتے انہوں نے کہا کہ واپڈا حکام سے رابط کرنے پر ہمیں صرف ایک ہی جواب ملتا ہے کہ فیڈر اور لوڈ ہے جو کہ واپڈا والوں کی کارستانی ہے کیونکہ واپڈا کے کرپٹ اہلکاروں نے ائس فیکٹریوں سے ماہانہ وصولی کر کے ہماری فیڈر سے کنکشن دیئے ہوئے ہیں جس سے فیڈر اور لوڈ رہتی ہے مشران نے واپڈا حکام کو 2 دن کا ڈیڈلائن دیتے ہوے کہا کہ اگر اور لوڈ اور لوڈشیڈنگ کا مسلہ حل نہ کیا گیا تو واپڈا کا لونی کا گھیراو کیا جائے گا اس دوران کسی بھی نقصان کی تمام تر ذمہ داری واپڈا حکام پر ہو گی انہوں نے کمشنر بنوں ڈپٹی کمشنر ڈی آء جی اور ڈی پی او بنوں سے بھی مطالبہ کیا کہ اقوام ہنجل جو کہ ایک پر امن قوم ہے انہیں احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے اور جلد از جلد واپڈا حکام سے رابطہ کر کے مسئلہ حل کرایا جائے۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں