ڈپٹی کمشنر بنوں عطاء الرحمن نے پولیو آفیسر فریدون خان کے خاندان کو ایک ملین روپے کا چیک دے دیا

بدھ 22 مئی 2019 23:07

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2019ء) ڈپٹی کمشنر بنوں عطاء الرحمن نے پولیو آفیسر فریدون خان کے خاندان کو ایک ملین روپے کا چیک دے دیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بنوں عطاء الرحمن نے کہا کہ پولیو ورکرز ہمارا سرمایہ ہے اور حکومت اسکا ہر طرح سے خیال بھی رکھتی ہے اور انکے سیکورٹی اور فلاح و بہبود پر بھی توجہ دیتی ہے اکتوبر 2018 میں ہمارے ایک پولیو آفیسر فریدون خان کو قتل کیا گیا تھا جس کا ہمیں دلی دکھ اور افسوس ہے اور ہماری ہمدردیاں ان کے لواحقین کے ساتھ ہیں متوفی کی موت کا کوئی آزالہ نہیں ہوسکتا لیکن خاندان کی داد رسی کیلئے حکومت کی طرف سے ایک ملین روپے کا چیک دے رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں