بنوں، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، ڈی پی او

ہفتہ 15 جون 2019 22:52

بنوں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر یاسر آفریدی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجرمان اشتہاری جرائم پیشہ افراد، منشیات فروشان، سود خوروں اور دیگر جرائم کی سرکوبی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اس موقع پر بہترین کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ سٹی ارشد اللہ خان کی پہلی پوزیشن، ایس ایچ او تھانہ منڈان رحمت اللہ خان کی دوسری پوزیشن، ایس ایچ او تھانہ غوریوالہ عبدالصبور خان کی تیسری پوزیشن حاصل کرلی اسی طرح دیگر آفسران و اہلکاران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تعریفی اسناد اور نقد انعامات دیئے علاوہ ازیں ماہ رواں میں ایس ایچ اوز کوگرفتاری مجرمان اشتہاری، گرفتاری گینگز، سود خوروں، ہوائی فائرنگ، کمسن ڈرائیورزو دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں