بنوں، انکاری والدین کو اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر قائل کریں گے، بابر بن عطاء

ہفتہ 15 جون 2019 22:52

بنوں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2019ء) وزیرِ اعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو بابر بن عطاء کو کمشنر بنوں ڈویژن عادل صدیق اور ڈپٹی کمشنر لکی مروت جہانگیر اعظم نے پولیو کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی، اس موقع پر وزیرِ اعظم کے فوکل پرسن برائے پولیو بابر بن عطا ء نے کہا کہ یہ ہماری قومی ذمہ داری ہے کہ اس خطر ناک مرض سے اپنے بچوں کو بچائیں اوران کی اچھی صحت کو یقینی بنائیںانہوں نے کہا کہ انکاری والدین کو اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر قائل کریں گے اور اس اہم قومی مسئلے کے حل کیلئے ٹھو س اور موثر اقدامات کرینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس موذی مرض کے خاتمے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں اور کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائیں تاکہ ہمارے نونہالوں کی بہتر صحت کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں